the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
فلوریڈا میں یونیورسٹی آف میامی کے ماہرین نے 71 سال کی اوسط عمر والے 876 افراد کا 5 برس تک مطالعہ کیا جس میں مختلف مواقع پر ان بزرگ افراد کے ذہن کا تجزیہ یادداشت کی مشقوں، حسی ٹیسٹ اور دماغی صحت کی بنا پر کیا گیا اور ان کے ایم آر آئی اسکین کیے گئے اور اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اس ہفتے کتنا عرصہ چہل قدمی، ورزش اور باغبانی میں گزارا اور یہ عمل زیادہ گہرا اور شدید تھا یا ہلکا پھلکا۔
اس کے پانچ سال بعد ان بوڑھے افراد کے تمام دماغی ٹیسٹ، اسکین اور دیگر چیزوں کی آزمائش کی گئی اگرچہ عمررسیدگی کی وجہ سے ان کی



صلاحیتیں کم ہوئیں لیکن جب اس کا ورزش کرنے والے بوڑھے افراد سے موازنہ کرایا گیا تو ان میں نمایاں بہتری اور برتری دیکھی گئی، حیرت انگیز طور پر جن بزرگوں نے باقاعدہ سخت اور درمیانے درجے کی ورزش کی تھی انہوں نے تمام دماغی ٹیسٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی اور ان کے ہم عمر افراد نے ورزش نہیں کی تھی وہ ان سے بہت پیچھے رہے، جب اس صلاحیت کو دماغی عمر میں بدلا گیا تو معلوم ہوا کہ ورزش کرنے والوں کا دماغ بقیہ کے مقابلے میں 10 سال کم عمر اور قدرے جوان تھا۔ اس کے علاوہ دیگر مطالعات اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ضعیف افراد میں ورزش سے دورانِ خون بہتر رہتا ہے اور دماغی افعال بہتر ہوتے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.